مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی کے زیراہتمام سمر بیڈمیٹن تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

اتوار 26 جون 2022 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام سمر بیڈمیٹن تربیتی کیمپ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اس موقع پر مہمانوں خصوصی ڈویڑنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کے علاوہ مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل اور بچوں کے والدین کی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مہمانان خصوصی وحید بابر اور شمس توحید عباسی نے اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے راولپنڈی ڈویژن میں بیڈمیٹن کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور یہ نیا ٹیلنٹ آگے جا کر ملک کا نام روشن کریں گے۔ واضح رہے کہ مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے طلبائ و طالبات کے لئے فری سمر بیڈمیٹن تربیتی کیمپ 10 جون سے 25 جون تک لگا تھا جس میں پچاس سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نیتربیت حاصل کی۔ کورس کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے شرکائ میں اسناد تقسیم کیں۔
وقت اشاعت : 26/06/2022 - 13:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :