پنجاب سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری منیر احمد کی راولپنڈی سوکر فٹ سال ٹیم کو مبارکباد

اتوار 26 جون 2022 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) پنجاب سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری منیر احمد نے راولپنڈی سوکر فٹ سال ٹیم کو پنجاب انٹرڈویژنل سوکر فٹ سال چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے پر راولپنڈی سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شوکت علی خان اور سیکرٹری محمد انور خان کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں پنجاب بھر سے نو ڈویڑنوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن میں میزبان ساہی وال، ملتان، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل تھیں
وقت اشاعت : 26/06/2022 - 13:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :