پ*شجر عباس نے انٹرنیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

اتوار 26 جون 2022 19:00

5الماتی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) پاکستان کے شجر عباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔قازقستان کے شہر الماتے میں منعقدہ انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجرعباس نی100 میٹر ریس میں سونے کا تمغہ جیتا، شجر عباس نے مقررہ فاصلہ 10 اعشاریہ چار ایک سکینڈز میں طے کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب 1500 میٹر میں سہیل عامر نے سلور میڈل اپنے نام کیا جب کہ 400 میٹر ریس میں عبدالمعید کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
وقت اشاعت : 26/06/2022 - 19:00:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :