قومی ایتھلیٹ شجر عباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

پیر 27 جون 2022 00:20

الماتے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) قومی ایتھلیٹ شجر عباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی ایتھلیٹس نے دو روزہ چیمپئن شپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 6 میڈلز حاصل کئے، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق قازقستان کے شہر الماتے میں منعقدہ انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجر عباس نے 100 میٹر دوڑ کے فائنل مقابلے میں مقررہ فاصلہ 10.41 سکینڈز میں طے کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا، شجر عباس نے 200 میٹر ریس میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کانسی کا تمغہ جیتا، دوسری جانب سہیل عامر نے 1500 میٹر اور 5000 میٹر ریس سلور میڈل حاصل کئے، ہائی جمپ میں پاکستان کے شہروز خان نے چاندی جبکہ 400 میٹر دوڑ میں عبدالمعید نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 27/06/2022 - 00:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :