آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، دورہ سری لنکا کے لئے کے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری

پیر 27 جون 2022 16:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، دورہ سری لنکا کے لئے کے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے، انگلش کائونٹی کرکٹ میں مصروف سینیئر بیٹر اظہر علی، قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان اور اوپنر بیٹر شان مسعود کیمپ کا حصہ نہیں ہیں اور وہ 6 جولائی کو لاہور سے سری لنکا روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے، مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم نے گزشتہ روز کیمپ جوائن کیا ہے، پیر کو ٹیسٹ میچز کی پریکٹس کے لئے دو روزہ سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا، 29 جون کو آرام کا دن ہے جبکہ 30 جون اور یکم جولائی کو دوسرا دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، اوپنر عبداللہ شفیق (آج) منگل کو وارم اپ میچ کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے، واضح رہے کہ قومی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/06/2022 - 16:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :