کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نانگا پربت سر کرنے کیلئے اسلام آباد سے گلگت روانہ ہوگئے

پیر 27 جون 2022 18:47

کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نانگا پربت سر کرنے کیلئے اسلام آباد سے گلگت روانہ ہوگئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نانگا پربت سر کرنے کیلئے اسلام آباد سے گلگت روانہ ہوگئے۔بیس سالہ شہروز کا دنیا کی تمام بلند چوٹیوں پر پاکستانی پرچم لہرانا ہدف ہے۔

(جاری ہے)

شہروز کاشف کے مطابق ہر بار گھر والوں کو خدا حافظ کہہ کر مہم جوئی کے لیے نکلنا بہت کٹھن مرحلہ ہوتا ہے اور اس جنون کی وجہ سے عید سمیت دوسری خوشیوں میں شرکت نہیں کر پاتا، اسپانسرشپ نہ ہونے کے باعث مالی مسائل الگ ہیں۔

شہروز مائونٹ ایورسٹ، کے ٹو سمیت اب تک دنیا کی سات بلند ترین چوٹیاں اپنے نام کرچکے ہیں۔ دو گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ انہیں دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما کا بھی اعزاز حاصل ہے۔واضح رہے کہ آٹھ ہزار 126 میٹر بلند نگانا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے، نانگا پربت کو کلر مائونٹین بھی کہا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 27/06/2022 - 18:47:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :