فیفا ورلڈکپ قطر 2022 کیلوگو والی نمبر پلیٹ کے غیر قانونی استعمال پر پابندی عائد

فٹبال کا یہ عالمی میلہ 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں جاری رہے گا، رپورٹ

پیر 27 جون 2022 19:17

فیفا ورلڈکپ قطر 2022 کیلوگو والی نمبر پلیٹ کے غیر قانونی استعمال پر پابندی عائد
دو حہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) قطر نے فٹبال کے عالمی کپ فیفا ورلڈکپ 2022 کے لوگو والی مخصوص نمبر پلیٹوں کے اجراء کے بعد اپنے شہریوں کو گاڑیوں پر غیرقانونی نمبر پلیٹوں کے استعمال سے روک دیا ہے۔قطری وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر فیفا ورلڈکپ قطر 2022 کا لوگو نقل کرکے چسپاں کرنا منع ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ میں مزیدکہا گیا ہیکہ گاڑیوں کی ایسی نمبر پلیٹیں جن پر ورلڈکپ کا لوگو چھپا ہوا ہے، فیفا سے طے شدہ شرائط کی بنیاد پر خاص نیلامی کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔قطری حکام کی جانب سے رواں برس مئی میں ‘فیفا ورلڈکپ قطر 2022 لوگو والی 50 نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی گئی تھی جن میں سب سے مہنگی نمبرپلیٹ 18لاکھ قطری ریال (494،000 ڈالرز) میں فروخت ہوئی تھی۔قطری حکام کے مطابق گذشتہ ماہ پیشگی اجازت کے بغیر ‘فیفا ورلڈکپ قطر 2022کے لوگو والے کپڑے فروخت کرنے والے پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور قطر رواں برس ‘فیفا ورلڈکپ قطر 2022 کی میزبانی کر رہے ہیں، فٹبال کا یہ عالمی میلہ 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 27/06/2022 - 19:17:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :