ورلڈ گیمز کے لیے پاکستانی اسنوکر ٹیم کو امریکی ویزا جاری

احسن رمضان سات جولائی سے ہونے والی ورلڈ گیمز میں حصہ لیں گے

پیر 27 جون 2022 19:17

ورلڈ گیمز کے لیے پاکستانی اسنوکر ٹیم کو امریکی ویزا جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) ورلڈ گیمز کے لیے پاکستانی اسنوکر ٹیم کو امریکی ویزا جاری کردیا گیا، احسن رمضان سات جولائی سے ہونے والی ورلڈ گیمز میں حصہ لیں گے۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق کوچ واحد قادر اور صدر فیڈریشن جاوید کریم کو بھی امریکی ویزا مل گیا ہے، اسنوکر ایونٹ گیارہ جولائی سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

احسن دوسرے پاکستانی کیوئسٹ ہیں جو ان گیمز کا حصہ بننے جارہے ہیں، 2017ئ میں محمد بلال نے ان گیمز میں حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ ورلڈ گیمز کا میلہ امریکی شہر برمنگھم میں سج رہا ہے جس میں سو سے زیادہ ممالک کے چھتیس سو کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ ورلڈ گیمز میں ان کھیلوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اولمپکس کا حصہ نہیں، اس بار یہ مقابلے سات سے 17 جولائی تک جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 27/06/2022 - 19:17:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :