پاکستانی سنوکر ٹیم آئندہ ماہ ورلڈ گیمز 2022 میں شرکت کرے گی

پیر 27 جون 2022 20:22

پاکستانی سنوکر ٹیم آئندہ ماہ  ورلڈ گیمز 2022 میں شرکت کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) تین رکنی پاکستانی سنوکر ٹیم 13 جولائی سے امریکہ میں ہونے والے ورلڈ گیمز 2022 میں شرکت کرے گی۔ پیر کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے مطابق پاکستان سنوکر ٹیم کو چیمپئن شپ کے لئے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں اور ٹیم 9 جولائی کو امریکا کے لیے روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

تین رکنی پاکستانی سنوکر دستے میں احسن رمضان کھلاڑی پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن کے صدرجاوید کریم (آفیشل ڈیلیگیٹ اور عبدالواحد نائب صدر آفیشل کوچ شامل ہیں۔

ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری کی بھی تعریف کی۔سہیل محمود سیکرٹری خارجہ، محمد مدثر ٹیپو ، شعیب صدیقی، احمد حامد اورکزئی، سیکرٹری سپورٹس بین الصوبائی رابطہ اور کرنل (ر) محمد آصف زمان، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس سلسلے میں بھر پور تعاون کیا۔
وقت اشاعت : 27/06/2022 - 20:22:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :