نیشنل ہاکی سٹیڈیم ، پنجاب سٹیڈیم، جمنیزیم ہال، ٹینس کورٹس، زیر تعمیر پریکٹس ٹینس کورٹ، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس اور ای لائبریری کا دورہ کیا

پیر 27 جون 2022 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے گزشتہ روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس وینیوز کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم ، پنجاب سٹیڈیم، جمنیزیم ہال، ٹینس کورٹ، زیر تعمیر ٹینس پریکٹس کورٹس، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس اور ای لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی گئی سپورٹس ودیگر سہولیات کا بغور جائزہ لیا، انہوں نے نیشنل ہائی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی ہدایت کی، جمنیزیم ہال کے فٹنس سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا ،ہال میں موجود کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پنجاب سٹیدیم میں ٹارٹن ٹریک، گرائونڈ و دیگر سہولیات کا معائنہ کیا، پریکٹس کرنیوالے اتھلیٹس سے ملاقات کی، سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا معائنہ کرتے سوئمرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کھلاڑیوں سے سوئمنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ٹینس کورٹ، ہاسٹل اور زیر ٹینس پریکٹس کورٹس کے کام کے معیار کا جائزہ لیا، انہوں نے ٹینس پریکٹس کورٹس جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی،افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ ٹینس پریکٹس کورٹس کے تعمیراتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ای لائبریری کے دورہ کے موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے لائبریری میں طلبہ وطالبات سے ملاقات کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، ان کا کہنا تھا کہ ای لائبریری شاندار منصوبہ ہے، نوجوانوں کو جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں، نوجوان ان سہولیات سے استفادہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کریں
وقت اشاعت : 27/06/2022 - 23:57:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :