لاہور،پاک سری لنکا تھرڈسواتے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی18 رکنی سری لنکن دستہ لاہور پہنچ گی

پیر 27 جون 2022 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی پاک سری لنکا تھرڈسواتے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی18 رکنی سری لنکن دستہ لاہور پہنچ گیا،سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹرسپورٹس ندیم قیصراورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ نے لاہور ائیرپورٹ پر دستے کا پرتپاک استقبال کیااور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، 18رکنی دستے میں 9گرلزاور4بوائز کھلاڑیوں سمیت 5آفیشلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی چیمپئن شپ کے میچز 30جون اور یکم جولائی کو نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ہوں گے جس کیلئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسداللہ فیض کے خصوصی احکامات پر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسداللہ فیض پاک سری لنکا تھرڈسواتے چیمپئن شپ کے حوالے سے 29جون بروز بدھ کو اہم پریس کانفرنس کریں گی
وقت اشاعت : 27/06/2022 - 23:59:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :