لیڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کر لی

منگل 28 جون 2022 00:03

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کر لی، انگلش ٹیم نے 296 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جو روٹ، اولی پاپ اور جونی بیئرسٹو نے نصف سنچریاں بنائیں، جیک لیچ کو میچ اور جو روٹ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، پیر کوہیڈنگلے لیڈز میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے 296 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 183 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اولی پاپ 81 اور جو روٹ 55 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، اولی پاپ گزشتہ روز کے سکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کر سکے اور 82 رنز بنانے کے بعد ٹم سائودی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، اس موقع پر جو روٹ اور جونی بیئرسٹو نے شاندار بیٹنگ کی اور مزید کوئی نقصان کئے بغیر اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلا دی، جو روٹ نے 86 اور جونی بیئر سٹو نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس طرح انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کر دیا، جیک لیچ کو دونوں اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا جبکہ جو روٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

وقت اشاعت : 28/06/2022 - 00:03:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :