سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

قومی ٹیم 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی، پاکستان پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش ، دوسرا میزبان نیوزی لینڈ سے 8 اکتوبر،تیسرا 11 اکتوبر کو دوبارہ نیوزی لینڈ اور چوتھا 12 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا،فائنل 14 اکتوبر کو ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 جون 2022 11:41

سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جون 2022ء ) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022ء کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلی جانیوالی سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کریگی۔ ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جانیوالی سہ فریقی سیریز میں پاکستان سمیت میزبان نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود پاکستان سہ فریقی سیریز میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا جبکہ میزبان نیوزی لینڈ سے 8 اکتوبر کو مدمقابل آئیگا۔

سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، جس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم 11 اکتوبر کو دوبارہ نیوزی لینڈ اور 12 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوجائیگی، جہاں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اپنے اگلے دو میچز 27 اور 30 اکتوبر کو پرتھ میں کوالیفائینگ ٹیموں کے خلاف کھیلے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم 3 نومبر کو سڈنی میں جنوبی افریقہ اور 6 نومبر کو ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف مدمقابل آئے گی۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرنے پر بہت مسرور ہیں کیونکہ یہ سیریز آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ انگوٹھے کی انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے آخری دورہ نیوزی لینڈ میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے، لہٰذا وہ دو مضبوط ٹیموں کے خلاف ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے بعد 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 2 اکتوبر کو مکمل ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیاکپ میں شرکت کرے گی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2022 - 11:41:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :