نیشنل انڈر 19۔ ون ڈے کپ میں 30 جون کو پول اے کے مزید تین میچ کھیلے جائیں

منگل 28 جون 2022 12:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) نیشنل انڈر۔ 19 ون ڈے کپ میں 30 جون کو پول اے کے مزید تین میچ کھیلے جائیں، پہلے میچ میں خیبر پختونخوا (بی) اور سندھ (بی) کی ٹیمیں ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ بلوچستان (بی) اور سدرن پنجاب (بی) کے درمیان نیشنل کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا میچ ناردرن (بی) اور سینٹرل پنجاب (بی) کے مابین ہائوس آف ناردرن، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 پول میچ کھیلے گی، دونوں پولز سے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ پول بی کے میچز لاہور، شیخو پورہ اور فیصل آباد میں کھیلے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/06/2022 - 12:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :