سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 29 جون سے 3 جولائی تک گال میں کھیلا جائیگا

منگل 28 جون 2022 14:40

گال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 29 جون سے 3 جولائی تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم ،گال میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت چکی ہے ،میزبان ٹیم نے کینگروز کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-4سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کیدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دونوں میچز گال میں ہی کھیلے جائیں گے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 سے 12 جولائی تک گال میں ہی کھیلا جائیگا۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم دیموتھ کرونا رتنے کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔
وقت اشاعت : 28/06/2022 - 14:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :