گیرو ڈی اٹالیہ ڈون سائیکل ریس کا 33 واں ایڈیشن 30 جون سے شروع ہوگا

منگل 28 جون 2022 14:40

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام گیرو ڈی اٹالیہ ڈون سائیکل ریس کا 33 واں ایڈیشن 30 جون سے اٹلی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گیرو ڈی اٹالیہ ڈون ایونٹ کا 33 واں ایڈیشن جو 30 جون سے شروع ہوکر 10 جولائی تک شیڈول ہے جس میں دنیا کی نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گی ۔ گیرو ڈی اٹالیہ ڈون سائیکل ریس 10 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں خواتین سائیکل سوار1,002.6 کلو میٹر کا سفر طے کریں گی ۔

(جاری ہے)

گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس اٹلی کے شہر کیگلیاری سے شروع ہو کر پاڈووا میں ختم ہوگئی۔ایونٹ میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ گیرو ڈی اٹالیہ ڈون سائیکل ریس میں ہالینڈ کی اینا وان ڈیر بریگین اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ گزشتہ سال اینا وان ڈیر بریگین نے گیرو ڈی اٹالیہ ڈون میں اپنا چوتھا مجموعی ٹائٹل جیتا تھا۔گیرو ڈی اٹالیہ ڈون کے لئے اڑھائی لاکھ یورو کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جس میں سے فاتح کھلاڑی کو 50ہزار یورو انعام ملے گا ۔
وقت اشاعت : 28/06/2022 - 14:40:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :