کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال اکیڈمی کا افتتاح

منگل 28 جون 2022 17:48

کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال اکیڈمی کا افتتاح
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال اکیڈمی کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سکندر شاہ تھے جبکہ تقریب میں خیبرپختونخوا باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے صدر فقیر اعوان،فٹ بال ایسو سی ایشن کوہاٹ کے سیکرٹری محب اللہ شنواری اورفٹ بال کوچ عبدالودود کے علاوہ کھلاڑیوں اورشائقین کھیل نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریجنل سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ اکیڈمی میں داخلہ بالکل فری ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں 25 بچوں نے داخلہ لیاہے جبکہ مزید داخلوں کی بھی گنجائش موجود ہے۔ بچوں کومخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اکیڈمی کوہاٹ کے بچوں کیلئے بنائی گئی ہے اوراس میں سرکاری طورپر ماہر کوچ کی خدمات بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ مقامی طورپر کھیل کے ہرشعبے کے مخفی ٹیلنٹ کو تلاش کرکے اسے سامنے لایا جائے۔ سکندر شاہ نے مقامی بچوں پرزوردیا کہ وہ محنت کریں اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،روشن مستقبل ان کامنتظر ہے۔انہوں نے اپنے محکمے کی جانب سے کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کرنے اورہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
وقت اشاعت : 28/06/2022 - 17:48:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :