ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز میں شرکت پر بہت مسرور ہوں، بابر اعظم

منگل 28 جون 2022 19:13

ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز میں شرکت پر بہت مسرور ہوں، بابر اعظم
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرنے پر بہت مسرور ہیں کیونکہ یہ سیریز آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی،بابر اعظم نے کہا کہ وہ ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے آخری دورہ نیوزی لینڈ میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے، لہذا وہ دو مضبوط ٹیموں کے خلاف ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے بعد 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 2 اکتوبر کو مکمل ہوگی۔ اس سے قبل، پاکستان کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2022 - 19:13:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :