دیا کلب نے آزربائیجان میں گرلز فٹ بال سیریز 3-0 سے جیت لی

منگل 28 جون 2022 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) دیا وومن فٹ بال کلب نے باکو آزربائیجان میں U-16گرلز فٹ بال میچز کی سیریز 3-0سے جیت لی۔ منگل کو یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق دیا کی ٹیم نے گوم روکوچو کلب کو 5-0، باکو اسپورٹننگ کو 6-0 اور احمدی ایف سی کو بھی 6-0 سے شکست دی۔ U-14 بوائز کی ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کیپٹن نور اکبر اور وائس کیپٹن ایشا حسین تھیں۔

میچز 7اے سائیڈ کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب صدر نائلہ شیخ، مینیجر چینی گل، اسسٹنت مینیجر رخسار راشد، امینہ حسین، ثنا خان، ارمین اسماعیل، ڈاکٹر عائشہ رئوف و دیگر بھی موجود تھیں۔ دیا کلب کی بانی اور جنرل سیکرٹری سعدیہ شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرلز پلیئرز کے جذبے و لگن سے سیریز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، کھلاڑیوں نے جیت کیلئے بھرپور محنت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیا وومن فٹ بال کلب گرلز فٹ بال کی ترقی کیلئے اپنے محدود وسائل کے باوجود تمام تر کوششیں کررہا ہے، باکو آزربائیجان کے فٹ بال کلب کے پلیئرز بھی انتہائی باصلاحیت ہیں، ہار اور جیت ہر کھیل کا حصہ ہوتی ہے، باکو کے کلبس نے بھی میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 28/06/2022 - 21:11:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :