سپورٹس بورڈ پنجاب، راہا اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمیز کے درمیان گرلز ہاکی سیریزسپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے جیت لی

منگل 28 جون 2022 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2022ء) سپورٹس بورڈ پنجاب، راہا اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمیز کے درمیان گرلز ہاکی سیریزسپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے جیت لی، فائنل میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے راہا ہاکی اکیڈمی کی ٹیم کو2-1سے شکست دی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی گرلز ہاکی سیریز کے فائنل کے مہمان خصوصی تھے،ان کا خواتین کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا،اس موقع پر چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بوڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمن، ایڈمنسٹریٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم ناصر ملک، شاہد نظامی، راہا ہاکی اکیڈمی کی سحرش گھمن و دیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی نے سپورٹس بورڈ پنجاب، راہا اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمیز کی کھلاڑیوں کو کٹس دینے کا اعلان کیااور نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہفتہ میں چار دن پریکٹس کرنیوالی ٹیموں کو ریفریشمنٹ دینے کی ہدایت کی، کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہاکی سیریز میں کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،فائنل میں دونوں ٹیموں نے محنت کی جس سے اچھا مقابلہ ہوا ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہاکی کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں، ہاکی سیریز کی کھلاڑیوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی کیساتھ گروپ فوٹوزبھی بنوائے۔

وقت اشاعت : 28/06/2022 - 23:08:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :