فٹ بال ورلڈ کپ کے 22 ویں ایڈیشن کے فائنل ٹکٹ 5 جولائی سے فیفا کے ہوم پیج پر دستیاب ہوں گے

بدھ 29 جون 2022 16:00

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے کہا ہے کہ رواں سال قطر میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کے 22 ویں ایڈیشن کے باقی ٹکٹ 5 جولائی سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت کیے جائیں گے۔فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے قطر میں شروع ہوگا اور 18 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا ۔ فٹ بال کے میگا ایونٹ کے لیے ٹکٹ فیفا کے ہوم پیج کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

فیفا کے مظابق تقریباً 1.8 ملین ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔قطر میں ہونے والا فٹ بال ایونٹ عرب دنیا میں منعقد ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہوگا اور یہ 2002 کے بعد مکمل طور پر ایشیا میں منعقد ہونے والا دوسرا فٹ بال ورلڈ کپ ہوگا۔ یہ آخری ٹورنامنٹ ہوگا جس میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی، اس کے بعد 2026 میں امریکا ،میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں 48 ٹیموں کو شامل کیا جائے گا۔ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں مزید 16 ٹیموں کو شامل کیا جائے گا۔ \932
وقت اشاعت : 29/06/2022 - 16:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :