عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ، آخری 2لیگ میچوں کا فیصلہ

بدھ 29 جون 2022 18:31

عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ، آخری 2لیگ میچوں کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر جاری ''چھٹا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2022''کے آخری 2لیگ میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں پیٹریشین اسٹار باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی کولٹس باسکٹ بال کلب کو 34کے مقابلے میں41باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی، فاتح کلب کی جانب سے ڈینزل پریرا 12، اسٹیون ڈسوزا 10اور رایان بوشا نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ملک شہزاد 10، عبدالرحیم8 اور سمیر سلیم نے 8باسکٹ اسکور کئے۔

(جاری ہے)

دوسرے اور آخری لیگ میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل نشتر باسکٹ بال کلب کو شاندار مقابلے کے بعد42کے مقابلے میں 54 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے سعد شمسی 22،راج کمار لکھوانی 14 اور زین تنویر نے 12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے طلحہ امجد 16،علی چن زیب 10اور ایس ایم عباس نے 10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی چیئر مین پاک میڈیا جرنلسٹ سعودی عرب محمد جہانگیر کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان ،سیکریٹری طارق حسین اور دیگر موجود تھے ۔
وقت اشاعت : 29/06/2022 - 18:31:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :