قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی پہلی بار انگلینڈ میں کرکٹ کلب میں انٹری ،

پہلے میچ میں تین وکٹیں

Sajid aziz ساجد عزیز بدھ 29 جون 2022 23:10

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی پہلی بار انگلینڈ میں کرکٹ کلب میں انٹری ،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی پہلی بار انگلینڈ میں کرکٹ کلب میں انٹری ، پہلے میچ میں تین وکٹیں ۔پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایسکس کرکٹ لیگ  پریمئیر ڈویژن ون میں ہارن چرچ کی نمائندگی کرتے ہوئے چیمس فورڈ کرکٹ کلب کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا ۔ محمد عامر نے گیارہ اوورز میں 28 رنز کے عوض تین وکٹیں اپنے نام کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

ذرائع کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر کا کلب سے معاہدہ پہلے ہی طے پا گیا تھا لیکن فٹنس مسائل کے باعث وہ دستیاب نہی تھے ۔محمد عامر اب مکمل طور پر فٹ ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں گلوسٹر شائر  کے ساتھ مصروفیات کے باعث 2جولائی کو ہونے والے میچ میں کلب کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

لیف آرم پیسر بقیہ میچز میں جب بھی گلوسٹر شائر سے فری ہوں گے کلب کے لئے دستیاب ہوں گے ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد عامر کا ہارن چرچ کرکٹ کلب کے ساتھ معاہدہ کتنے پیسوں میں طے پایا اسے  صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے ۔یہ معاہدہ ہارن چرچ کرکٹ کلب کے چند اہم آفیشلز قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے درمیان ہی ہے جبکہ کھلاڑی اور دیگر ممبران اس سے بے خبر ہیں ۔ یاد رہے کہ انگلش کلب کرکٹ لیگ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا یہ پہلا میچ تھا ۔ محمد عامر کی خدمات حاصل کرنے والی ہارن چرچ کرکٹ کلب آٹھ میچ کھیل کر صرف چار کامیابی حاصل کرکے سو پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ہارن چرچ کرکٹ کلب لیگ میں مشکلات سے دو چار تھی جس کے باعث محمد عامر کی خدمات حاصل کی گئیں ۔
وقت اشاعت : 29/06/2022 - 23:10:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :