نوویک جوکووچ ،کارلوس الکاراز اور کیمرون نوری ومبلڈن اوپن ٹینس کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 30 جون 2022 09:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار، ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ ،ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز اور برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ناروے کے ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کیسپررڈ اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے جبکہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا سفر بھی دوسرے رائونڈ میں ہی تمام ہوگیا۔

35 سالہ سربین سٹار نے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں دوسرے میچ میں حریف آسٹریلوی کھلاڑی ایتھناسیوس کوکیناکیس کو شکست دی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی ایتھناسیوس کوکیناکیس کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 4-6 اور 2-6 سے شکست دی اور میگا ایونٹ مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

سربین سٹار نوویک جوکووچ مجموعی طور پر 21 ویں گرینڈ سلام کے لئے کوشاں ہیں ۔سپین کے کارلوس الکاراز نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی ، انہوں نے دوسرے رائونڈ میں ہالینڈ کے حریف کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو 4-6، 6-7(0-7) اور 3-6 سے شکست دی، ایک اور میچ میں فرانسیسی کھلاڑی یوگو ہمبرٹ نے ناروے کے ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کیسپر رڈ کو 6-3، 2-6، 5-7 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ میزبان ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا سفر بھی دوسرے رائونڈ میں تمام ہوگیا جبکہ انگلینڈ کے کیمرون نوری نے حریف ہسپانوی کھلاڑی جمےانتونی منار کلار کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 7-5، 0-6 اور 2-6 سے مات دے کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔\932
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 09:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :