ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

جمعرات 30 جون 2022 09:50

ڈومینیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکامیں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کی تھی۔ کالی آندھی نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کو 7وکٹوں جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے مات دی تھی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے۔ اس کے علاوہ مہمان ٹیم تین ٹی 20 اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 جولائی کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3جولائی کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکا میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 7 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعدتین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 09:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :