برطانوی نمبر ون ایماردوکانو ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں

جمعرات 30 جون 2022 09:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس سٹار ایماردوکانو ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہرہو گئیں۔ 19 سالہ میزبان ایماردوکانو کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی کھلاڑی کیرولین گارشیا نے شکست دی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانس کی کیرولین گارشیا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 19 سالہ انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس سٹار ایماردوکانو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ چین کی ژنگ شوائی سے ہوگا۔ 19 سالہ برطانوی ایما ردوکانو خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 10ویں نمبر ہے ۔ وہ گزشتہ سال یو ایس اوپن میں اپنی شاندار فتح کے بعد سے کسی گرینڈ سلام میں لگاتار میچ نہیں جیت سکی ۔ایما ردوکانو نے میچ کے بعد اپنی گفتگو میں کہا کہ کیرولین گارشیا ایک عظیم کھلاڑی ہے اور انہوں نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔\932
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 09:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :