سری لنکا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

جمعرات 30 جون 2022 14:20

پالے کیلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) سری لنکا اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو پالے کیلی انٹرنیشنل سٹیڈیم ، پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی خواتین ٹیم نے تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں سری لنکن ویمن کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ بھارتی خواتین ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت کے لئے پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہے جہاں وہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز جیت چکی ہے۔

(جاری ہے)

متھالی راج کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی ٹیم کی کمان ہرمن پریت کور سنبھالیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی 20 میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلے گئے جبکہ تینوں ون ڈے میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلے جائیں گے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز یکم جولائی کو ہوگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 4 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم چماری اتھاپتھوکی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 14:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :