اتحاد کلب نے ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 30 جون 2022 16:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) اتحاد کلب نے ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا۔فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی ٹورنامنٹ چندیاں تلاواں کے فائنل میں اتحاد کلب اور مکہ کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اتحاد کلب نلے والا نے مکہ کلب کو 31کے مقابلہ میں 35پوائنٹ سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

ٹورنامنٹ میں شیر پنجاب کلب سجاداں نے تیسری اور بابا مکھن شاہ کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر اول آنے والی ٹیم کو 70ہزار روپے، دوئم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50ہزار روپے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 30،30ہزار اور محمد طیب گیلانی کو بہترین کمنٹری پر 25ہزار روپے نقدانعام اور ٹرافیاں دی گئیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کبڈی کے کھیل کے روح رواں چوہدری رفیق گڈو، خلیفہ عمر فاروق، چوہدری عدنان انور، قیصر سلطان گورائیہ، چوہدری ارشد سندھو، میاں اعجاز اختر نے انعامات تقسیم کئے۔

اس دوران ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض محمد طیب گیلانی، عبدالحکیم، فضل حق گجر، پروفیسر پرویز اختر، پروفیسر سلیم کھوکھر اور شاہد چیمپئن نے سر انجام دیئے نیز ٹورنامنٹ میں عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 16:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :