آصفہ بھٹو گرلزفٹبال لیگ کی فاتح ٹرافی ہزارہ گرلز اکیڈمی نے اپنے نام کرلی

جمعرات 30 جون 2022 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری آصفہ بھٹو گرلز فٹبال لیگ کے فائنل میں ہزارہ گرلز اکیڈمی نے ٹی ایل ایچ اسکول کو ایک کے مقابلے میں2 گول سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی۔ سندھ اسکائوٹ اسپورٹس کمپلیکس گلستان جوہر میں ہونے والے اس فائنل میں وقفہ تک ہزارہ اکیڈمی کو ایک گول کی برتری حاصل تھی یہ گول کومل نے زہرہ کے ایک خوبصورت پاس پر اسکور کیا۔

وقفہ کے بعد حریف ٹیم کی حسین فاطمہ نے گول کرکے مقابلہ1-1گول سے برابر کر دیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں فاتح ٹیم کی حاجرہ نے فری کک پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا‘ فائنل کی مہمان خصوصی ایشیا کی تیز ترین خاتون گولڈ میڈلسٹ نسیم حمید تھیں انہوں نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ٹیموں کا کھیل قابل دید تھا‘شکست کھانے والی ٹیم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ چھوٹی چھوٹی ناکامیاں ہی جیت کی بنیاد ہوتی ہیں اپنے کھیل کو مزید بہتر بنائیں تاکہ مستقبل میں کامیابیاں آپ کے قدم چومیں انہوں نے مزید کہا کہ فاتح ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر بہت بہت مبارک ہو اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئرڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عبدالوحید‘ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن جامعہ ملیہ قمر یار خان‘آرگنائزنگ سیکریٹری قرآة العین اور پی آر او سلیم عارف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاں مہمان خصوصی نسیم حمید نے فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے‘ اس فائنل میچ کو نیشنل ریفری محمد طاہر نے سپروائز کیا‘دیگر آفیشلز میں شاہد ولی اور قرآة العین شامل تھے‘میچ کمشنر کے فرائض غیاث الدین نے انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 22:45:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :