اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی

جمعہ 1 جولائی 2022 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر (ایک کلب سے دوسرے کلب میں جانے کے لیی) شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک کلبوں کے صدور اور سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 جولائی تک اپنے اپنے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/07/2022 - 14:15:06