نیشنل انڈر19 ون ڈے کپ میں پول اے کے مزید تین میچ (کل )کھیلے جائیں گے

جمعہ 1 جولائی 2022 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) نیشنل انڈر19 ون ڈے کپ میں پول اے کے مزید تین میچ کل ( ہفتہ کو ) کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں خیبر پختونخوا (بی) اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ بلوچستان (بی) اور ناردرن (بی) کے درمیان راول کرکٹ گرائونڈ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں سندھ (بی) اور سدرن پنجاب (بی) کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم5 پول میچ کھیلے گی، دونوں پولز سے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پول بی کے میچز لاہور، شیخو پورہ اور فیصل آباد میں کھیلے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/07/2022 - 16:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :