پی ایس ایف جونیئر سکواش چیمپئن شپ سرکٹ 2 اختتام پزیر

جمعہ 1 جولائی 2022 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) پی ایس ایف جونیئر سکواش چیمپئن شپ سرکٹ 2 اختتام پذیر ہو گئی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 263 نوجوان کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق بوائز انڈر 19 کیٹگری میں پی اے ایف کے محمد احمد نے ٹائٹل اپنے نام کیا، فائنل میں انہوں نے پنجاب کے انس علی شاہ کو ہرایا، گرلز انڈر 19 کیٹگری میں پاک آرمی کی ثناء بہادر نے کامیابی حاصل کی، فائنل میں انہوں نے کے پی کے کی مہوش علی کو شکست دی، بوائز انڈر 17 کیٹگری کے فائنل میں پی اے ایف کے عبداللہ نواز نے حریرہ خان کے خلاف فتح حاصل کر کے ٹائٹل جیتا، بوائز انڈر 15 کیٹگری میں پاک آرمی کے اذان علی فائنل میں کے پی کے کے عمیر عارف کو شکست دی، بوائز انڈر 13 کیٹگری میں پی اے ایف کے احمد ریحان خلیل نے فائنل میں شہباز جبکہ بوائز انڈر 11 کیٹگری کے فائنل میں پنجاب کے فیضان خان نے سید محمد حسین کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی ایس ایف کے نائب صدر قمر زمان نے فاتح اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 01/07/2022 - 23:52:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :