تیسری پاک سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ کے نتائج

جمعہ 1 جولائی 2022 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام منعقد ہونے والی تیسری پاک سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی۔پاکستان نے سونے کے 8اور چاندی کے 4تمغے جیت کر میدان مار لیا جبکہ سری لنکا نے سونے کے 6اور چاندی کے 6تمغے جیتے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ سپورٹس پنجاب نے نتائج کی تفصیل کے حوالے سے کہا کہ 35-40( فی میل)کیٹیگری میں سری لنکا کی سمارا ویرا نے سونے اور پاکستان کی ماہم نے چاندی، 40-45(فی میل)کیٹیگری میں ویرا سنگھا نے سونے اور پاکستان کی مہرین نے چاندی،45-50(میل) کیٹیگری میں سری لنکا کے عبدالرشید نے سونے اور پاکستان کے مصاب نے چاندی، 45-50(فی میل)کیٹیگری میں پاکستان کی انسہ نے سونے اور سری لنکا کی لکشیکا نے چاندی،50-55(فی میل)کیٹیگری میں پاکستانی کی جنیفری نے سونے اور سری لنکا کی ویراسنگھا نے چاندی، 55-60(فی میل)کیٹیگری میں پاکستان اور سری لنکا کی ثوبیہ اور کے دلکسنی نے سونے، 60-65(میل)کیٹیگری میں پاکستان کے عامر اور سری لنکا کے رتنائیکا نے سونے کے تمغے، 60-65(فی میل)کیٹیگری میں پاکستان کی منیرہ نے سونے جبکہ ابے وکریما نے چاندی، 65-70( فی میل) کیٹیگری میں پاکستان کی کریما نے سونے اور سری لنکا کی ڈسا نا ئیکے نے چاندی اور 70-75( فی میل)کیٹیگری میں پاکستان کی روہن پوری نے سونے اور سری لنکا کی ابراتھنا نے چاندی کاتمغہ جیتا۔

وقت اشاعت : 01/07/2022 - 23:52:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :