دکی میں فٹبال ٹورنا منٹ،سنگین اکیڈمی لورالائی نے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 1 جولائی 2022 23:56

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) فور ڈسٹرکٹ سردارذادہ ہلمند خان ناصر فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج دوسرا کواٹر فائنل میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

خیبر افغان کلب دکی بمقابلہ سنگین اکیڈمی لورالائی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا میچ بغیر گول سے برابر ہوکر پلنٹی کک کے ذریعے یہ میچ سنگین اکیڈمی لورالائی نے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیر جان ناصر تھے ان کے ہمراہ ملک حاجی فیروز خان ناصر فضل الرحمان ترین شیرعلی ناصر حاجی محمد عمر ناصر تھے۔حاجی پیر جان ناصر نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 15ہزار دونوں ٹیموں کے لئے 15/15 سو اور میچ ریفری اور اسسٹنٹ ریفری میچ کمشنر کے لئے پانچ پانچ سو روپے نقد اعلان کیا ہی
وقت اشاعت : 01/07/2022 - 23:56:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :