پہلا ماسٹر محمد رمضان میموریل فلڈلائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا

ہفتہ 2 جولائی 2022 15:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء)پہلے ماسٹر محمد رمضان میموریل فلڈلائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اکتالیس فٹ بال گرائونڈ فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ملاں پور کلب نے اکتالیس جونیئر کلب کو 2-3 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔ دوسرے میچ میں الطاہر کلب نے سدھار کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں ،اکبر رضا کلب نے ڈگورا کلب کو 1-3 پینلٹی ککس سے ہرا دیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 15:35:05