بنک آف خیبر جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ فری کواٹر فائنل رائونڈ مکمل

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:20

بنک آف خیبر جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ فری کواٹر فائنل رائونڈ مکمل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) بنک آف خیبرجونیئر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دوسرے روز کھیلے گئے انڈر19 بوائز اینڈ گرلز انڈر15 اور انڈر17 کے فری کواٹر فائنل میچز مکمل ہوگئے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ کیپٹن (ر) عبدالرحمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری امجد خان ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر میاںصداقت شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین الله، ایڈمنسٹریٹر عمران الله کوچز حیات الله اور ندیم خان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔

عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور بنک آف خیبرکے تعاون سے جاری چیمپئن شپ گزشتہ روز فری کواٹر فائنل میچز انڈر19 بوائز میں پشاور کے میکائل نے u ملاکنڈ کے فیاض کو 21-16-21-13 سے شکست دی ، مردان کے طلحہ نے کرک کے بلال کو شکست دی ، سوات کے اویس نے پشاور کے عثمان کو 21-13,21-16 سے شکست دی ، مردان کے زید صافی نے کوہاٹ کے علیم کو اکیس انیس اور اکیس سترہ سے ہرایا، چارسدہ کے عمیر نے پشاور کے محسن کو اکیس چودہ ، اکیس اٹھارہ سے شکست دی ، سوات کے حسنین نے بنوں کے شکور کو اکیس چودہ اکیس اٹھارہ سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا ، انڈر19 گرلز فری کواٹر فائنل میچز میں مردان کی سپنا نے چارسدہ کی مروہ کو 21-14،21-11 سے شکست دی ، چارسدہ کی خکلہ نے ایبٹ آباد کی حلیمہ کو اکیس سولہ اور اکیس چودہ سے شکست دی ، مردان کی ثناء نے چارسدہ کی دعا کو اکیس اٹھارہ اور اکیس گیارہ سے ہرایا ، چارسدہ کی تانوزمان نے چارسدہ ہی کی ملائیکہ کو اکیس گیارہ ، اکیس نو سے شکست دی ، پشاورکی نور سلیم نے مردان کی نداکو اکیس گیارہ اکیس سولہ سے شکست دیکر اگلے رائونڈ تک رسائی حاصل کی ، اسی طرح انڈر15 بوائز میچز میں چارسدہ کے نعجم الثاقب نے مردان کے فہد کو اکیس اٹھارہ اور اکیس انیس سے شکست دی ، چارسدہ کے سید امداد الله نے کوہا ٹ کے عمر کو اکیس سترہ اور اکیس انیس سے شکست دی ، بنوں کے فرحان نے پشاور کے ریان کو دو صفر ، پشاور کے حسیب نے خیبر کے رضوان کو دو صفر سوات کے شاہد علی نے دیر کے عفان کو اکیس چودہ اکیس اٹھارہ سے شکست دیکر کواٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

انڈر17 کیٹگری میں بنوں کے فہد ، پشاور کے شعیب ، چارسدہ کے عمیر ، مردان کے عمر فاروق بونیر کے تیمور ، پشاور کے عمر اور زید ، کوہاٹ کے حاشر نے کامیابی حاصل کی ۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 22:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :