ہاکی نائب کپتان علی شان بیروزگار، مالی پریشانیوں کے سبب کھیلنے سے انکار

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان علی شان مالی مشکلات کے باعث قومی کھیل سے دل برداشتہ ہوگئے، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے کیمپ میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کچھ دن ا?رام کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ ہیڈ کوچ ایکمین یا کسی ٹیم آفیشل سے اختلاف نہیں، مالی مسائل کی وجہ سے شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوں ، سوئی سدرن گیس میں کھیل کا شعبہ بند ہونے کی وجہ سے نوکری ختم ہوگئی، بقایا جات بھی نہیں ملے، ان حالات میں گھر پر توجہ دوں یا کھیل پر۔

فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کو صورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔ ہاکی کا کھیل اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کو دور نہ کیا جائے، کھلاڑیوں کو جو سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا جاتا ہے وہ گھریلو مسائل کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہاکی سے کنا رہ کشی کا ارادہ نہیں ، کچھ دن ا?رام کے بعد واپس ا?نے کی کوشش کروں گا۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 22:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :