سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ڈینگی سے بچائو اور آگاہی کیلئے واک ، قیادت ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کی

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہفتہ کے روز ڈینگی سے بچائو اور آگاہی کیلئے واک کی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کی،واک میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس پنجاب کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،واک نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے شروع ہوکر پاکستان کرکٹ بورڈ پر ختم ہوئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ واک کا مقصد عوام اور ملازمین کو ڈینگی مچھر سے بچائو کے بارے میں آگاہی دینا ہے،ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سب کو حفاظتی تدابیر اپنانا ہوں گی،اپنے گھروں ، دفاتر ، محلوں اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا،برسات میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،ڈینگی کیخلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا،پنجاب حکومت کی ہدایت پر تمام ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل سپورٹس دفاتر میں واک کا اہتمام کیا ہے،واک میں ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر زچاند پروین، رئوف باجوہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد، ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ، فیاض علی، نبیل اکرم ودیگر بھی شریک تھے۔

وقت اشاعت : 02/07/2022 - 23:07:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :