ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے ایک عالمی پیشہ ورانہ جشن ہے، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) محمد آصف زمان

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے ایک عالمی پیشہ ورانہ جشن ہے جو ہر سال 2 جولائی کو کھیلوں کے صحافیوں کے کام کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) محمد آصف زمان نے کہا کہ یہ دن ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو دنیا بھر میں مختلف قسم کے کھیلوں کی ترقی اور کھیلوں کے کلچر کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

پاکستان کے تمام سپورٹس صحافیوں کو مبارک ہو آپ تمام سپورٹس صحافی ہمارے ملک میں کھیلوں کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور خاص طور پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی گراں قدر کوریج کے لیے آپ سب کا شکر گزار ہوں۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 22:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :