انگلینڈ میں تربیت حاصل کرنے والے کراچی کے فٹ بالر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ، کمشنرکراچی

اتوار 3 جولائی 2022 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہاہے کہ شہر میں کھیلوں کے تمام شعبوں خصوصاً فٹ بال میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے ،کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی اور انہیں سہولتیں فراہم کرکے ٹیلنٹ کومزید نکھا را جاسکتا ہے ،انگلینڈ میں تربیت حاصل کرنے والے کراچی کے فٹ بالر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔

اتوارکو جاری اعلامیے کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کراچی فٹ بال کلب کے سیکریٹری غلام محمد خان اور چیف کوچ جمیل احمد ہوت سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن ٹائون فٹ بال کلب انگلینڈ اور کراچی فٹ بال کلب کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کراچی کے 23فٹ بالر اور 2کوچز ایک سال تک برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں گے ،کھلاڑیوں کے لئے انگلش لینگویج کلاسز کا آغاز آج سے پی اے سی سی میں شروع کیاجا ئے گا جبکہ مقامی گرائونڈ میں ٹریننگ کا بھی آغازکیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کلب انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کراچی میں ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں جو بھی مسائل ہیں ان سے مجھے آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں اور کوچز کو ماہانہ وظیفے کا آغاز بھی یکم جولائی سے کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کراچی فٹ بال کلب کے سیکریٹری غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ کھلاڑیوں اور کوچز کو اعلیٰ قسم کی کٹس فراہم کی جائیں۔
وقت اشاعت : 03/07/2022 - 16:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :