ژ*ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث غیر نتیجہ

اتوار 3 جولائی 2022 18:20

ُونڈسور پاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2022ء) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ونڈسور پارک میں ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے غیر نتیجہ خیز رہا، موسلادھار بارش کی وجہ سے پہلے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تاہم جب میچ شروع ہوا تو پہلی اننگز کے آٹھویں اوور میں دوبارہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑ گیا جس کے بعد میچ کو 14 ، 14 اوورز تک محدود کردیا گیا ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے تیرہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر موسلادھار بارش شروع ہو گئی جس کے بعد میچ کو غیر نتیجہ خیز قرار دیدیا گیا بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ونڈسور پارک میں یہ میچ 2017 کے طوفان کے بعد پہلا انٹرنیشنل میچ تھا، اس طوفان کی وجہ سے سٹیڈیم تباہ ہو گیا تھا جسے دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی آج یہاں پر ہی کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ گیانا میں منعقد ہوگا۔
وقت اشاعت : 03/07/2022 - 18:20:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :