تھرڈسیڈڈ اونس جبیراور جول نیمیئرنے ومبلڈن اوپن کے کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی

پیر 4 جولائی 2022 09:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) تیونس کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈسیڈڈ اونس جبیراور جرمن ٹینس کھلاڑی جول نیمیئر ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔تھرڈسیڈڈ اونس جبیر نے چوتھے رائونڈ میں بیلجیئم کی ایلیس مرٹینز کو اور جرمنی کی جول نیمیئرنے پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی ٹینس کھلاڑی ہیتھر واٹسن کو شکست دی۔

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز کے چوتھے رائونڈ میں تیونس کی تھرڈسیڈڈ اونس جبیر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر بیلجیئم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو 6-7(9-11)اور4-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جرمنی کی جول نیمیئرنے پری کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی ٹینس کھلاڑی ہیتھر واٹسن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کوارٹر فائنل رائونڈ میں تیونس کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈسیڈڈ اونس جبیرکا مقابلہ جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا سے ہوگا جبکہ جرمن ٹینس کھلاڑی جول نیمیئر کا مقابلہ ہم وطن تتجانا ماریہ سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 09:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :