شیو نارائن چندر پال امریکا کی خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پیر 4 جولائی 2022 10:50

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کریکٹرشیو نارائن چندر پال کو یو ایس اے کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔47 سالہ شیو نارائن چندر پال نے اپنے 21 سال پر محیط بین الاقوامی کیریئر میں 164 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 11,867 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے لیے صرف برائن لارا نے تینوں فارمیٹس میں چندر پال کے 20,988 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

وہ رواں ہفتے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں رائزنگ سٹارز ٹی 20 چیمپئن شپ کے ساتھ شروع ہونے والی خواتین کی انڈر 19 ٹیم کے بھی انچارج ہوں گے۔چندر پال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں امریکا کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات ہونے پر بہت پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کافی عرصہ سے خواتین کے کھیل میں بہتری کے لئے کوشاں ہوں اور میں نے گہری دلچسپی کے ساتھ یو ایس اے کی خواتین کی قومی ٹیم کی پیشرفت کی پیروی کی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کی قومی خواتین ٹیم ٹی 20 بین الاقوامی درجہ بندی میں 28 ویں نمبر پر ہے۔شیونارائن چندر پال 2023 کے آخر تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔چندر پال کے پاس کوچنگ کا تجربہ ہے اور وہ ویسٹ انڈیز U19 ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں 47 سالہ چندرپال یو ایس اے نیشنل ویمنز ٹیم اور ویمنز انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر تعینات ہونے پر پرجوش ہیں ۔شیو نارائن چندر پال کو 164 ٹیسٹ،268 ایک روزہ اور 22 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 10:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :