ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی 20کرکٹ میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا

پیر 4 جولائی 2022 11:40

گیانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 جولائی کو پروویڈنس سٹیڈیم، گیانامیں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو 35 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میزبان ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کی تھی۔ کالی آندھی نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کو 7وکٹوں جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے مات دی تھی۔بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے۔ اس کے علاوہ مہمان ٹیم تین ٹی 20 اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 7 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعدتین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 11:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :