وریندر سہواگ کی ان فارم بیئرسٹو کو سلیجنگ کرنے پر کوہلی پر شدید تنقید

کوہلی کے انگلش بلے باز کو سلیج کرنے سے پہلے بیئرسٹو 21 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیل رہے تھے، اسکے بعد کیریئر کی 11ویں سنچری بنا ڈالی ،140 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 106 رنز بنا کر پویلین لوٹے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جولائی 2022 13:47

وریندر سہواگ کی ان فارم بیئرسٹو کو سلیجنگ کرنے پر کوہلی پر شدید تنقید
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جولائی 2022ء ) سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے ان فارم بلے باز جونی بیئرسٹو کو سلیج کر کے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے جس نے اس کے بعد ایک شاندار سنچری بنائی۔ یہ واقعہ ایجبسٹن میں دوبارہ شیڈول 5ویں ٹیسٹ کے تیسرے دن اس وقت پیش آیا جب کوہلی سلپس سے جونی بیرسٹو کی طرف چل رہے تھے جس کی وجہ سے محمد شامی کی زبردست ان سوئنگ گیند سے بچنے کے بعد الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دنیا نے ویرات کوہلی کو اپوزیشن کیخلاف اپنا غصہ کھوتے دیکھا ہو۔ سابق ہندوستانی کپتان نے گزشتہ چند سال کے دوران تمام فارمیٹس میں مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آن فیلڈ امپائرز کو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی، جس سے بیئرسٹو کو نئی تحریک ملی اور انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو مسابقتی ٹوٹل تک پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

سابق ہندوستانی اوپننگ بلے باز ویریندر سہواگ نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو 'غیر مطلوبہ سلیجنگ' کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ جب دونوں کے درمیان یہ لفظی جنگ شروع ہوئی تو اس وقت بیئرسٹو 13 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی تاہم پھر انگلش بلے باز نے اپنے کیریئر کی 11ویں سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو کچھ حد تک مشکلات سے نکالنے میں مدد کی۔

وہ 140 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 106 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور ٹیم کو فالو آن سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 284 رنز بناسکی تھی۔ میچ میں اِس وقت بھارت کی پوزیشن مستحکم دکھائی دیتی ہے جسے مجموعی طور پر 220 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 13:47:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :