عمران خان کو 300 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنیوالا پہلا پاکستان باولر بنے 35 برس مکمل

عمران خان نے لیڈز کے میدان میں 1987ء کو آج کے دن انگلینڈ کے جیک رچرڈز کو آوٹ کرکے 300 وکٹیں پوری کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جولائی 2022 16:24

عمران خان کو 300 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنیوالا پہلا پاکستان باولر بنے 35 برس مکمل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جولائی 2022ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے 35 برس پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لیں اور پہلے پاکستانی باولر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 69 سالہ سابق کپتان عمران خان کے اس اعزاز کو اپنے کلینڈر میں شیئر کیا ہے۔ عمران خان نے لیڈز کے میدان میں 1987 کو آج کے دن انگلینڈ کے کھلاڑی جیک رچرڈز کو آوٹ کر کے 300 وکٹیں پوری کیں، پی سی بی کی طرف سے آج اپنے ٹوئٹرز پر ان کی یادوں کو تازہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی، 5 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے ایک میچ جیتا جبکہ باقی چار میچز بے نتیجہ رہے تھے۔ عمران خان نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز 1971ء میں انگلینڈ ‌کے خلاف کیا تھا لیکن انھیں اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ کے لیے مزید تین سال انتظار کرنا پڑا۔ عمران خان نے 1982ء سے 1992ء کے درمیان پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دئیے اور ان ہی کی قیادت میں 1992ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا۔                                                                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 16:24:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :