چندرپال کو امریکی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

پیر 4 جولائی 2022 18:21

چندرپال کو امریکی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2022ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کرکٹر شیونارائن چندرپال کو امریکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے، 47 سالہ چندرپال نے اکیس سالہ بین الاقوامی کیریئر کے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچ کھیل کر 11867 رنز سکور کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیونارائن سے زیادہ رنز صرف سابق کپتان برآئن لارا نے ہی سکور کر رکھے ہیں، امریکی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کے بعد شیونارائن چندرپال کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ ذمہ داری مجھے دی گئی ہے، میں ہمیشہ سے خواتین کے کھیلوں میں شمولیت کا حامی رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں امریکی ویمنز ٹیم کی کوچنگ ملنے پر خوش اور پرجوش ہوں، امریکا اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایسوسی ایٹ ممبر ہے جبکہ امریکی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اس وقت عالمی درجہ بندی میں 28 ویں پوزیشن ہے، چندرپال کا کہنا ہے کہ ٹیم کی بہتری کیلئے جو ممکن ہوسکا کروں گا۔

وقت اشاعت : 04/07/2022 - 18:21:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :