نیشنل انڈر19 کپ، پول اے کے آخری تین میچ 6 جولائی کو کھیلے جائیں گے

پیر 4 جولائی 2022 18:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) نیشنل انڈر19 ون ڈے کپ میں پول اے کے آخری تین میچ 6 جولائی کو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں ناردرن بلیوز اور سدرن پنجاب بلیوز کی ٹیمیں ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ سندھ بلیوز اور سینٹرل پنجاب بلیوز کے درمیان راول کرکٹ گرائونڈ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں بلوچستان بلیوز اور خیبرپختونخوا بلیوز کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، واضح رہے کہ دونوں پولز سے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل8 جولائی کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ پول بی کے میچز لاہور، شیخو پورہ اور فیصل آباد میں کھیلے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 18:40:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :