کراچی میں عالمی سطح کی میراتھن ریس دسمبر میں میں ہوگی، چیف سیکریٹری سندھ

پیر 4 جولائی 2022 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ کراچی میں دسمبر میں ہونے والی میراتھن دوڑ میں انٹرنیشنل ایتھلیٹس حصہ لیں گے ۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری داخلہ سعید احمد منگریجو، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سیکریٹری اسپورٹس اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی شہرمیں دسمبر میں میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا جو فریئر ہال سے شروع ہوکر ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، مزار قائد سے صدر اور فریئر ہال اور کلفٹن میں 3تلوار پر اختتام پذیر ہوگی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کی صدارت میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کے کمشنر کراچی میراتھن دوڑ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سطح کی میراتھن دوڑ ہوگی جس کا سرٹیفیکیٹ آسٹریلیا کا میراتھن کا ادارہ دے گا۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 19:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :