انگلینڈ سیریز کا انعقاد راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونیکا امکان

انگلش سکیورٹی ٹیم ملتان سٹیڈیم کا بھی دورہ کریگی کیونکہ پی سی بی کچھ میچز ملتان میں شیڈول رکھنے کا خواہاں ہے تاہم تین شہروں میں دو مقامات پر سیریز کھیلنے کی توقع ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 جولائی 2022 11:57

انگلینڈ سیریز کا انعقاد راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونیکا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2022ء ) پاکستان کے خلاف سات ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی سکیورٹی ٹیم ہوٹل ک اطراف اور سٹیڈیم کے راستے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی، سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بنایا گیا ہے کہ انگلش بورڈ کی سکیورٹی ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گی کیونکہ پی سی بی کچھ میچز ملتان میں شیڈول رکھنے کا خواہاں ہے تاہم تین شہروں میں دو مقامات پر سیریز کھیلنے کی توقع کی جارہی ہے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں سال 15 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ تین ہفتوں پر مشتمل دورے کے دوران پاکستان 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 11:57:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :